• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپڑے بیچ کر ریلیف دینے والوں نے عوام کے کپڑے اتار دیئے‘ پرویز الٰہی

لاہور(این این آئی) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپڑے فروخت کر کے عوام کو ریلیف دینے والوں نے عوام کے ہی کپڑے اتار دئیے‘.

چھ دن پہلے پٹرول اور ڈیزل بم گرانے کے بعد امپورٹڈ حکومت کی ابھی تسلی نہیں ہوئی تھی کہ آج پھر مہنگائی کا دوسرا بم عوام پر گرا دیا گیا۔ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ نااہل لوگ ہیں جو صرف تباہی مچانے کیلئے آئے ہیں، پاکستان کے معاشی مسائل آئی ایم ایف کے پاس جانے سے نہیں بلکہ دیانتداری سے تجارت بڑھانے سے کم ہوں گے۔

 پرویزالٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نااہل حکمران صرف حکومت کے لالچ میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کا خون نچوڑ رہے ہیں.

 آئی ایم ایف کے دباؤ پر مہنگائی کر کے لوگوں کو برباد کیا جا رہا ہے، پٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ 60 روپے اضافہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

مہنگائی کا نیا طوفان عوام پر مسلط کر دیا گیا ہے اس ظالمانہ فیصلے سے خالات خراب تر ہوں گے، بجلی کی قیمت بڑھا دی، ٹیکسز کی چھری بھی تیار ہے، آئندہ بجٹ لوگوں پر مزید قیامت ڈھائے گا۔