نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں اسپتال انتظامیہ نے نوزائیدہ بچی اور ماں کی تیل کے بجائے تیزاب سے صفائی کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی غفلت کا اندوہناک واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں اسپتال انتظامیہ نے اہل خانہ کی جانب سے سرسوں کا تیل فراہم نہ کرنے پر چند لمحوں قبل جنم لینے والی بچی اور ماں کی تیزاب سے صفائی کردی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 22 مئی کو متاثرہ خاتون سہاسنی کو درد زہ محسوس ہوا جس پر اہل خانہ نے خاتون کو پرائمری ہیلتھ سینٹر منتقل کیا جہاں خاتون نے رات 2بجکر 10منٹ پر بچی کو جنم دیا۔اسپتال انتظامیہ نے اہل خانہ سے سرسوں کا تیل منگوایا جو رات زیادہ ہونے کی وجہ سے اہل خانہ فراہم نہیں کرسکے، جس پر اسپتال انتظامیہ نے بچی اور ماں کے جسم کی صفائی تیزاب سے کردی گئی، جس کے باعث بچی کے جسم کا زیادہ تر حصّہ جھلس گیا۔تیزاب جسم پر لگتے ہی جلن شروع ہوئی تو بچی نے بلک بلک کر رونا شروع کردیا اور خاتون نے جسم پر جلن ہونے کی شکایت کی مگر انتظامیہ پر کوئی فرق نہیں پڑا۔