نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر ہری پور کی ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوچکے ہیں۔بھارتی وزیراعظم اور وزیراعلی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ترجمان سریندر سنگھ نے بتایا کہ کیمیکل فیکٹری میں آگ بوائلر کے پھٹنے سے لگی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتھیاناتھ نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا۔