کوئٹہ(خ ن) صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ زیارت سنجاوی روڈ کی تعمیر ہمارے ترجیحی منصوبوں میں شامل ہے اس شاہراہ کی تعمیر سے ملحقہ علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا ان خیالات کا اظہارانہوںنے زیارت سنجاوی شاہراہ کی تعمیر کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع چیف انجینئرڈیزائن سجاد بلوچ ٹیکنیکل ایڈوائزر مختیار کاکڑ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر زیارت سنجاوی روڈ غلام محمد زہری کے علاوہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر زیارت سنجاوی روڈ غلام محمد زہری نے کہا کہ اس شاہراہ کی مجموعی لمبائی 134 کلومیٹر خانی بابا کراس تا زیارت اور زیارت تا سنجاوی شاہراہ دونوں سیکشنز کو جون 2023تک پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس اہم شاہراہ کی تعمیر سے کوئٹہ اور لورالائی کے سفر کے دورانیہ میں واضح کمی آئے گی جسکے ثمرات پورے علاقے کو میسر ہونگے اس موقع پر صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے کہا کہ زیارت تا سنجاوی اس اہم شاہراہ کی تعمیر سے شاہراہ سے منسلک تمام علاقے مستفید ہونگے، علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا،شاہراہ کی تعمیر سے ان علاقوں کا رابطہ اہم شاہراہ M 50سے ممکن ہو سکے گا، جس سے علاقے کی عوام زمینداران اور معدنیات سے منسلک کاروباری افرادکو پنجاب کی منڈیوں تک رسائی میں آسانی ہوگی صوبائی سیکرٹری مواصلات تعمیرات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کا وژن بھی یہی ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کو اہم شاہراہوں کی تعمیر سے ایک دوسرے سے منسلک کریں تاکہ صوبے کے پسماندہ علاقوں تک ترقی کے ثمرات پہنچایا جائے۔