• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم کیخلاف اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

لندن (آئی این پی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اپنی سیاسی جماعت کنزرویٹیو پارٹی میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد سے بچ گئے تاہم اب انہیں اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ میں بھی تحریک عدم اعتماد کے خطرے کا سامنا ہے۔ اپوزیشن جماعت لبرل ڈیموکریٹس نے بھی وزیراعظم کے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔لبرل ڈیموکریٹس نے کہا ہے کہ ایک جھوٹا اور قانون شکن شخص اقتدار سے چمٹا ہوا ہے، بڑھتے اخراجات روکنے کے بجائے بورس جانسن اپنے اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں، تحریک عدم اعتماد موقع ہوگا کہ بورس جانسن کو ڈاؤننگ سٹریٹ سے نکالا جائے۔ لبرل ڈیموکریٹس رہنما سر ایڈ ڈیوی نے کہا کہ کنزرویٹیو پارٹی کے 148 ممبران کو بورس جانسن پر اعتماد نہیں اور امید ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کی حمایت کریں گے۔ لیبر پارٹی کے رہنما کیئر اسٹارمر نے کہا کہ حکمران جماعت کے پاس عوامی مسائل کا کوئی حل نہیں، لیبرپارٹی ہی ملک کودوبارہ صحیح راستے پر واپس لاسکتی ہے۔

یورپ سے سے مزید