کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں16سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر موبائل پر گیم کھیلنے سے منع کرنے پر ماں کو قتل کر دیا۔ انڈین ٹی وی نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے سے قبل ماں بیٹے میں جھگڑا ہوا تھا کیونکہ بیٹا کثرت سے موبائل پر گیمز کھیلتا تھا اور واقعے کے روز خاتون نے اس کو گیمز کھیلنے سے منع کیا تھا۔ پولیس کے مطابق لڑکے نے والدہ کے سر میں گولی ماری جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔