• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں، پیر بلال حسین چشتی

مانچسٹر( نمائندہ جنگ ) اسلامو فوبیا عالمی سطح پر مذہبی ہم آہنگی کو بری طرح متاثر کر رہا ہےاور انسانی بقا کیلئے سنگین خطرات کا ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں اقوام متحدہ اور بقائے انسانیت کے مقتدر اداروں اور حکومتوں کو فوری اقدام کی ضرورت ہے، حال ہی میں بھارت جو سیکولر ملک ہونے کا دعویدار ہے، مسلمانوں کے خلاف نفرت اور قتل و غارت کی آماج گاہ بن چکا ہے، ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فرینڈز مانچسٹر راچڈیل ساہیوال و انٹرنیشنل قرأت نعت کونسل کے چیئرمین چوہدری نصیر احمد ساہیوالی کی طرف سے بھارت کے روحانی پیشوا سجادہ نشین اجمیر شریف انڈیا پیر سید بلال حسین چشتی اجمیری اور سعادت عمرہ و زیارت روضہ رسولﷺ سے واپس آنے والوں کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر کیا۔ پیر بلال حسین چشتی نے کہا کہ درگاہ اجمیر شریف ہندوستان میں مذہبی ہم آہنگی کا بہترین نمونہ ہے، اس خانقاہ میں مسلم،ہندو، سکھ سب آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہندوستان جو دنیا کا کثیر المذاہب اور سیکولر ملک تھا اب ہندوانتہا پسندوں کے چنگل میں آکر اقلیتوں کی جان و مال کیلئے سنگین خطرہ بن چکا ہے جو قابل مذمت ہے ۔چوہدری نصیراحمدساہیوالی نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنمائوں کی بھارتی حکومت سے فوری گرفتاری اور بھارتی مسلمانوں کے مکمل تحفظ کا مطالبہ کیا ۔علامہ شاہجہان مدنی نے کہا کہ بھارت سمیت پوری دنیا میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے خاتمہ کیلئے اقوام متحدہ، او آئی سی و دیگر عالمی ادارے فوری اقدام کریں۔چیئرمین قاری جاوید اختر چشتی نے کہا کہ مسلم امہ کو متحد ہونا چاہئے۔ سیدنا امیر حمزہ ویلفیئر سوسائٹی کے صدراستاد محمد صفدر نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے مذہب سے بالاتر ہوکر امدادی کام کرنے چاہئیں سعادت عمرہسےآنے والے چوہدری وسیم احمد نے کہا کہ مسلمان دنیاو آخرت میں حب رسولﷺ اختیار کر کے ہی عزت حاصل کر سکتے ہیں ۔اس موقع پر سید چشتی،چوہدری خالد لطیف گجر ،میاں طاہر نعیم، قاری سبطین علی نے بھی مسلم امہ کے اتحاد اور انسانیت کی بقا کیلئے آقاﷺ کی محبت و اتباع پر زور دیا۔ 
یورپ سے سے مزید