• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاپی گیس منصوبے پر 4 ماہ میں کام شروع، بھارت سے رابطہ ہے، افغان وزارت پٹرولیم

لاہور (خالدمحمودخالد) ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت کے درمیان (تاپی) گیس منصوبے پر عملی کام آئندہ چار ماہ کے اندر شروع کردیا جائے گا۔ افغانستان میں وزارت پٹرولیم کے ترجمان عصمت اللہ برہان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ افغانستان کے حکام نے اس سلسلے میں بھارت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاپی گیس منصوبے کی تکمیل سے افغان معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت کے پٹرولیم حکام کی ایک میٹنگ بلائی جائے گی۔ واضح رہے کہ تاپی گیس کا 1814 کلومیٹر طویل منصوبہ 15 مارچ 1995 کو شروع کیا گیا تھا لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے منصوبہ عملی طور پر شروع نہیں ہوسکا۔
اہم خبریں سے مزید