کوئٹہ ( آئی این پی )کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہفتے کی شب شدید طوفانی ہواوں اور بارش کی وجہ سے سبی اور لہڑی شہر میں33کے وی اور 11 کے وی کیدرجن سے زائدکھمبے گر گئے جسکی وجہ سے متعلقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ترجمان نے بتایا کہ 33کے وی لہڑی ٹرانسمیشن لائن کے10کھمبے،11 کے وی پی ٹی وی فیڈر کے5 کھمبے،11 کے وی ہائیڈرولوجی کے 3 کھمبے،11 کے وی اولڈ کینٹ کے4 کھمبے اور 11 کے وی تلی فیڈر کے2 کھمبے گر گئے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سپریٹنڈنگ انجینئر(آپریشن سبی سرکل ) کی ٹیم نے اتوار کی صبح سویرے ہنگامی بنیادوں پربجلی بحالی کے لیئے کام شروع کر دیا اور اتوار کی شب تک بجلی بحالی کا عمل مکمل کر کے تمام متاثرہ فیڈروں کی بجلی بحال کر دی اور اب سبی شہر کے تمام علاقوں کی بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ33 کے وی لہڑی ٹرانسمیشن لائن پر کام جاری ہے اور توقع ہے کہ پیر کی شام تک 33 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی بھی بجلی بحال کر کے لہڑی کو بجلی فراہم کر دی جائیگی۔