اسلام آباد(کامرس رپورٹر )پاکستان کسٹم نے طورخم بارڈر پر سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں چینی اور کھاد برآمد کرکے ایک ملزمگرفتار کرلیا۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق پاکستان کسٹمز کی ایک خصوصی ٹیم نے افغانستان کے لیے برآمدی سامان میں منظم طریقے سے چھپائی گئی کھاد کے 140تھیلے اور چینی کے 120تھیلے قبضے میں لےکر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر نے طورخم میں کسٹمز ٹیم کےکامیاب آپریشن کو سراہا ہے اور پاکستان بھر میں اسمگلنگ کی لعنت سے لڑنے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔