چینی سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک متنازع اسٹوری پر تبصرے جاری ہیں، دراصل یہ معاملہ ایک شخص کی جانب سے اپنے سوتیلے بیٹے کے خلاف اس دعوے پر ہے جس میں اس کی ماں کو طلاق دینے کے بعد اس کی پرورش کا معاوضہ طلب کیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ چونگ کنگ جس کا خاندانی نام تانگ ہے اس نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کے چند ماہ بعد مبینہ طور پر سوتیلے بیٹے لیو سے عدالت کی معرفت 35 ہزار 200 یوآن (5 ہزار 285 امریکی ڈالر) بطور معاوضہ طلب کیا ہے۔ اس کے مطابق یہ رقم اس نے سوتیلے بیٹے کی پرورش کے دوران خرچ کیے تھے۔
چینی شہری تانگ نے لیو کی ماں سے 2009ء میں شادی کی، اس وقت لیو کی عمر 10 برس تھی اور پھر 2021 میں خاتون کی جانب سے طلاق حاصل کرنے کے لیے کیس داخل کرنے تک اس کی پرورش کی۔
اس عجیب و غریب تنازع پر مبنی ویڈیو کو چینی سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد نے دیکھا، جس کے بعد اس پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 10 برس بیٹے کی طرح پرورش کرنے کے بعد بھی اسے اپنا بیٹا نہ سمجھنا اور رقم طلب کرنا نہایت افسوسناک ہے۔