• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی خاموشی بھارت نوازی ہے، راجہ ریاست

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) ن لیگ آزاد کشمیر کے رہنما راجہ ریاست نے کہا کہ لندن میں ہونے والا مظاہرہ کشمیری جماعتوں کے اندر اتحاد، اتفاق ،نظم و ضبط ، قومی یکجہتی کا مظہر تھا، ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی خاموشی بھارت نوازی ہے، راجہ ریاست نے راجہ مظہر نوابی کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں کشمیر کی موجودہ خراب صورتحال پرخطاب میں کہا کہ حکومت پاکستان کشمیر کی موجودہ صورتحال پر کشمیر یوں کو اعتماد میں لے اور کشمیر ی عوام میں یہ تاثر ختم کیا جائے کہ مسئلہ کشمیر پر سودے بازی ہو رہی ہے۔ انہوں کہا کہ کشمیر ی عوام مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں، انہوں نے کہا راجہ فاروق حیدر نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہمیشہ دو ٹوک فیصلہ کن رویہ اختیار کئے رکھا ہے ۔ راجہ ریاست نے کہا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے موجودہ حالات کی روشنی میں تبدیلی لائی جائے ،انہوں نے کہا کشمیر ی عوام کے حق خود ارادیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، راجہ ریاست نے کہا پاکستان ممتاز کشمیر ی رہنما یاسین ملک کی رہائی کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھائے۔انہوں نے کہا یاسین ملک کے خلاف بھارت کی عدلیہ نے ماورائے عدالت جو فیصلہ دیا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا بیرون ملک مقیم کشمیر یوں کو اور پاکستان کے عوام کو ووٹ کا حق ملنا چاہئے۔ دعوت عشائیہ میں راجہ مجید، راجہ محمد اسلم، راجہ گلریز اور دیگر نے شرکتِ کی۔ 
یورپ سے سے مزید