• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون بارشیں، شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک پولیس کا بڑا اقدام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مون سون بارشوں کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے ’فری وہیکل ریپیئرنگ سروس‘ (free vehicle repairing service)  متعارف کروادی گئی۔

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس احمد چیمہ نے ’جیو ڈیجیٹل‘ سے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ فری وہیکل ریپیئرنگ سروس مون سون کی بارشوں میں عوام کی سہولت کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔

فری وہیکل ریپیئرنگ سروس پنکچر لگانے، ٹائیر میں ہوا بھرنے، گاڑیوں کو ٹو کرنے، آگ بجھانے کے آلات سمیت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دیگر ضروری سامان بھی موجود ہو گا۔

خصوصی انٹرویو میں ڈی آئی جی ٹریفک نے مزید بتایا کہ فری وہیکل ریپیئرنگ سروس طبی امداد بھی فراہم کرے گی جبکہ گاڑی بند ہونے کی صورت میں 2 لیٹر پیٹرول گاڑی کو اور آدھا لیٹر پیٹرول بائیک کو فراہم کیا جائے گا تاکہ قریبی پیٹرول پمپ یا قریبی منزل پر پہنچا جا سکے اور ٹریفک میں خلل پیدا نہ ہو سکے۔

شہر بھر میں 26 پیٹرولنگ ٹریفک وہیکل اپنی ڈیوٹی انجام دی رہی ہیں جس میں سے بارشوں کے دنوں میں 8 شارع فیصل، میٹروپول سے جناح ٹرمینل، 5 ضلع جنوبی، تین ضلع غربی جبکہ اہم شاہراہوں سمیت مصروف سڑکوں پر گشت کریں گے۔

شہری مدد کے لیے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید