• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایس ای پروگرام خضدار کے طلباء کی صدر مملکت سے ملاقات

کوئٹہ(خ ن)بی آر ایس پی کے مرکزی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہےکہ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام نے یورپی یونین کے مالی معاونت سے چلنے والے BRACE پروگرام کے تحت نیشنل سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس خضدار کے طلباء اور اساتذہ کی ٹیم نے صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور خاتون اول مسز عارف علوی سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر پاکستان عارف علوی اور خاتون اول مسز علوی نے ٹیم میں شامل خصوصی افراد اور اساتذہ کا پرتپاک استقبال کیا، انہوں نے بلوچستان کے خصوصی ضروریات والے طلباء کو ہر سطح پر اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ خصوصی طلباء اور اساتذہ نے واہ کینٹ میں پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) کا بھی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں کے حوالے سے طلباء کے علم میں اضافہ کرنا تھا۔ گروپ نے نشیمن اسکول/کالج برائے خصوصی تعلیم اور بحالی واہ کینٹ، کنگسٹن اسکول فار انکلوسیو ایجوکیشن ایبٹ آباد اور جسمانی طور پر معذور بچوں کے لیے خصوصی تعلیمی مرکز ایبٹ آباد کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے طلباء اور اساتذہ سے بات چیت کی، علم اور بہترین طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
کوئٹہ سے مزید