• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن شاپنگ: خاتون کو کُرسی کی جگہ ’بلڈ کلیکشن ٹیوب‘ موصول

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کُرسی کے لیے آن لائن آرڈر دینے والی ایک خاتون اس وقت حیران رہ گئی جب اُسے کُرسی کی جگہ خون کے نمونوں کے لیے استعمال ہونے والی ٹیوب موصول ہوئی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک خاتون نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک کارٹن کے ڈبے میں’بلڈ کلیکشن ٹیوب‘ رکھی ہوئی تھی۔

خاتون نے خوفناک آرڈر موصول ہونے پر کہا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آرہا، میں کیا کہوں، میں اتنی ہی خوفزدہ ہوں جتنی میں الجھن میں ہوں‘۔

خاتون نے الزام لگایا کہ آن لائن کمپنی شکایت کرنے پر ابتداء میں تو اُن کی بات سُنی لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ وہ بےحد خوف زدہ ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید