• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ میں سے ایک شخص خود کو فنانشل سسٹم سے باہر محسوس کرتا ہے

لندن (پی اے) ایک ریسرچ میں سامنے آیا ہے کہ پانچ میں سے ایک یعنی 20فیصد افراد خود کو فنانشل سسٹم سے باہر محسوس کرتے ہیں ۔ عام طور پر 10میں سے تقریباً تین یعنی 28فیصد افراد جن کو بنک اکاونٹس اور یا قرض سے انکار کر دیا گیا تھا کا کہنا ہے کہ انہوں نے دوستوں اور فیملی سے ادھار لینا بند کر دیا ہے۔ لینڈر پلنڈ Plend کی طرف سے شائع کردہ فنانشل انکلوژن کی رپورٹ کے مطابق جن لوگوں نے انکار کر دیا تھا ان میں سے تقریباً ایک چوتھائی یعنی23فیصد نے کہا کہ آخرکار انہیں زیادہ سود والی کریڈٹ پروڈکٹ کیلئے قبول کر لیا گیا ۔ اوپینیم ریسرچ کیلئے رپورٹ کے سلسلے میں جنوری میں 4500سے زائد افراد سے سروے کیا گیا تھا ۔ ڈیٹ چیرٹی سٹیپ چینج ایسٹرنل افیئرز ڈایریکٹر رچرڈ لین نے کہا کہ کچھ لوگ مزید قرض لینے کیلئے حوصلہ افزائی محسوس کر سکتے ہیں اور یہ صورت حال قرض کے مسائل کو آخر میں مزید نقصان دہ بنا سکتی ہے۔ نیشن وائیڈ بلڈنگ سوسائٹی کے چیف کریڈٹ آفیسر ایڈریو جیکسن نے کہا کہ آج لائف سٹائل عام طور پر پروڈکٹ اینڈ سروسز تک فوری اور آسان رسائی کی ڈیمانڈ کرتا ہے اور یہ صورت حال کریڈٹ پروڈکٹس پر بھی اتنی ہی لاگو ہوتی ہے جتنی کسی اور چیز پر پلینڈ کے شریک بانی اور سی ای او روب پاسکو نے کہا کہ ایک انتہائی باریک یا غیر مرئی کریڈٹ فائل ان وجوہ میں سے صرف ایک ہے جس کے نتیجے میں بہت سے افراد مالی طور پر ایفورڈ ایبل کریڈٹ پروڈکٹس اور بیسک فنانشل سروسز تک رسائی سے محروم ہیں ۔ یہ نتائج چیرٹی فیئر بائی ڈیزائن کے ایک الگ مطالعے کے طور پر جاری کیے گئے۔ برسٹل یونیورسٹی نے اندازہ لگایا ہے کہ پاورٹی پریمیئم پر کم آمدنی والے ہائوس ہولڈ کیلئے اوسطاً 430پونڈ سالانہ خرچ ہوتے ہیں۔ پریمیم میں اشیا کی ادائیگی کیلئے قرض لینے کی لاگت شامل ہے ۔ مثالل کے طور پر گیس اینڈ الیکٹرکسٹی کیلئے پری پے منٹ میٹرز کا استعمال‘ کسی خاص مقام (مثال کے طور پر زیادہ کرئم والے ایریاز ) میں رہنے کی وجہ سے انشورنس کیلئے زیادہ ادائیگی کرنا اور ہائی انٹرسٹ لونز اور کریڈٹ کارڈ ز کے استتعمال کی ضرورت ان میں شامل ہے۔ فیئر بائی ڈیزائن کے ڈائریکٹر مارٹن کوپیک نے کہا کہ جیسا کہ برطانیہ بھر کے ہائوس ہولڈز ان دنوں بڑھتے ہوئے مصارف زندگی کے بحران میں مشکلات سے دوچار ہیں اور ان حالات میں پاورٹی پریمیم کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنا اتنا اہم پہلے کبھی نہیں تھا۔

یورپ سے سے مزید