• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگیاں بچانے کیلئے نمک پر ڈیوٹی لگائی جائے، ہارٹ چیرٹی کا مطالبہ

لندن (پی اے) معروف ہارٹ چیرٹی برٹش ہارٹ فائونڈیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کی زندگی بچانے اور کھانے پینے کی اشیا تیار کرنے والوں کو اپنی تیار کردہ اشیا میں نمک کے کم استعمال پر مجبور کرنے کیلئے نمک پر ڈیوٹی لگائی جائے ،چیرٹی کا کہنا ہے کہ لوگ بہت زیادہ مقدار میں نمک استعمال کررہے ہیں ،چیریٹی کاکہناہے کہ لوگ روزانہ نمک کی زیادہ سے زیادہ مقررہ مقدار سے بہت زیادہ نمک استعمال کررہے ہیں اعدادو شمار سے ظاہرہوتاہے کہ انگلینڈ میں زیادہ ترافراد روزانہ 8.4 گرام نمک استعمال کرتے ہیں جبکہ نمک استعمال کی زیادہ سے زیادہ مقررہ مقدار6گرام ہے۔چیرٹی کاکہناہے کہ اگر لوگ نمک کے استعمال کی بین الاقوامی طورپر تجویز کردہ مقدار سے کم 5گرام نمک روزانہ استعمال کریں تو برطانیہ میں 2035تک دل کے مریضوں کی تعداد میں 135,000کی کمی ہوجائے گی 2035تک بلڈ پریشرکے مریضوں کی تعداد میں1.4 ملین کی کمی ہوجائے گی۔برٹش ہارٹ فائونڈیشن کے ڈاکٹر چرمائن گرفتھس کہتے ہیں کہ قوم نمک کھانا کم کردے تو لاتعداد افراد دل کے دورے اور فالج سے بچ جائیں گے لوگوں کی جانیں بچیں گی اور این ایچ ایس پر کام کا دبائو کم ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو حال میں سافٹ ڈرنک پر لگائی جانے والی پابندیوں سے سبق حاصل کرنا چاہئے،انھوں نے کہا کہ اگر ہمیں اس ہلاکت مسئلے پر قابو پانا ہے تو جرات مندانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔حکومت کو اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔ہیلتھ اور سوشل کیئر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے ہائی بلڈ پریشر اور دل کے دورے روکنے کیلئےخوراک میں نمک کی مقدار کم کرانے کا تہیہ کر رکھاہے2020میں مقرر کی گئی نئی مقدار سے روزانہ نمک کے استعمال میں کمی آئی ہے ہم مستقل اس پر کام کررہے ہیں اور 2024میں نمک کے استعمال میں مزید کمی آجائے گی۔
یورپ سے سے مزید