• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی سے ہتھیاروں کی پہلی کھیپ یوکرین پہنچ گئی

کیف ( نیوز ڈیسک) یوکرین کا کہنا ہے کہ جرمن ساختہ بھاری ہتھیاروں کی پہلی کھیپ موصول ہو گئی ہے۔ برلن حکومت نے بھی کیف کو بھیجی گئی عسکری امداد کی مکمل فہرست شائع کی ہے۔یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف نے اپنے بیان میں بتایا کہ یوکرین اس وقت مشرقی علاقوں میں روس کی فوجی کارروائیوں سے نمٹنے اور انہیں روکنے کی کوشش کر رہا ہے اور اسی مقصد کیلئے اس نے جرمنی سے بھاری ہتھیار اور بڑی مقدار میں گولہ بارود فراہم کرنے کی اپیل کی تھی جرمن ساختہ بھاری ہتھیاروں کی کھیپ میں خصوصی قسم کے 2ہوواٹزر بھی شامل ہیں۔
یورپ سے سے مزید