• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ ایسٹ کوسٹ ایمبولینس این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ میں حالات معمول پر آگئے

لندن (پی اے) ایک واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایسٹ کوسٹ ایمبولینس این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ میں غنڈہ گردی اور ہراساں کر نے کے واقعات ’’معمول ‘‘ پر آگئے ۔ کیئر کوالٹی کمیشن (سی کیو سی) نے کہا کہ فروری میں اس کے معائنے کے بعد ادارےکی ثقافت اور قیادت کے بارے میں بہت زیادہ خدشات پیدا ہوئے۔اس کا کہنا ہے کہ ان شکایات میں نامناسب جنسی رویہ بھی شامل ہے۔ ٹرسٹ نے کہا کہ وہ ماحول بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ سیکیمب کی قیادت کو سی کیو سی انسپکٹرز نے ناکافی قرار دیا ہے۔ سی کیو سی کی ڈائریکٹر انٹیگریٹڈ کیئر امانڈا ولیمز نے کہا کہ جب کہ عملہ مریضوں کو محفوظ دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہا تھا، لیڈران اکثر اسے نظر اندازکرتے ہیں کہ فرنٹ لائن پر کیا ہو رہا ہے ۔اس نے مزید کہا کہ تنظیمی ثقافت کے کچھ منفی پہلوؤں، بشمول غنڈہ گردی اور ہراساں کرنا اور نامناسب جنسی رویہ، پر توجہ نہیں دی گئی اور وہ معمول کے رویے بن گئے۔رہنماؤں اور عملے کے درمیان واضح رابطہ منقطع تھا جس کی وجہ سے ایک ناقص اور غیر معاون ثقافت پیدا ہوئی۔ ٹرسٹ بہتری کے لیے کام کر رہا ہے سی کیو سی نے تجویز دی ہے کہ این ایچ ایس ٹرسٹ کے لیے ایک ریکوری سپورٹ پروگرام فراہم کیا جائے۔ ساؤتھ ایسٹ کوسٹ ایمبولینس این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ (سیکیمب) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ثقافت اور قیادت سے متعلق خدشات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیمب نے ایک نیا عبوری چیف ایگزیکٹو مقرر کیا ہے اور ٹرسٹ نے پہلے ہی بہتری کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔انسپکٹرز نے ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور ٹرسٹ کی طرف سے فراہم کردہ این ایچ ایس 111 سروس کو بھی دیکھا۔ انہوں نے این ایچ ایس 111 سروس کو اچھا قرار دیا لیکن ایمرجنسی آپریشن سینٹر کو اچھی سے بہتری کی ضرورت ہے کی درجہ بندی پر منتقل کر دیا گیا۔سی کیوسی نے ٹرسٹ کی مجموعی درجہ بندی کو اس وقت تک معطل کر دیا ہے جب تک کہ وہ مزید جانچ مکمل نہیں کر لیتا۔
یورپ سے سے مزید