• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی کو بے نقاب کردیا، حافظ نعیم

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مون سون کی پہلی پندرہ بیس منٹ کی بارش نے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی کارکردگی کو بے نقاب کر دیا، کے الیکٹرک کے فیڈرز بند ہو گئے اور شہر کے بیشتر حصے میں بجلی غائب ہو گئی، شا رع فیصل جس پر اربوں روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، اس سمیت اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ، مون سون کی پیشگی اطلاعات کے باوجود سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے پہلے سے اقدامات نہیں کیے، رین ایمرجنسی اور نالوں کی صفائی کا شور تو بہت کیا گیا مگر بارش کے بعد ان اعلانات اور جو نمائشی اقدامات کیے تھے ان کی بھی قلعی کھل گئی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید