• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیزاب گردی میں ملوث 2ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے خاتون کو تیزاب سے جھلسا کر قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان محمد ارشد اور محمد نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 29 جون تک عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے مقدمہ میں ملوث طالب علم ابوبکر کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کرنے کا حکم دیا ہے، طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام پر کلرک اور طالب علم کو گرفتار کیا گیا تھا اور ملزمان کے موبائل فونز سے نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے تلمبہ میں ذہنی معذور شخص کو مقدس اوراق جلانے کے الزام پر تشدد کرکے قتل کرنے اور لاش کی بے حرمتی کرنے کے مقدمہ میں ملوث 71 ملزموں کے خلاف گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے سماعت 30 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا، ملزمان کی جانب سے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی زیر دفعہ 23 اے ٹی اے کی درخواست بھی خارج کر دی گئی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کمسن بچے کے اغوا برائے تاوان میں ملوث ایک خاتون سمیت پانچ ملزمان کے خلاف کیس میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے شہادتوں کے لیے سماعت 29 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا دے دیا۔
ملتان سے مزید