• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے اپنی دادی سے متعلق تعزیتی پیغام اور تصاویر شیئر کردیں

کراچی(مانیٹرنگ نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز انتقال کرجانے والی اپنی دادی کے حوالے سے ٹوئٹر پر تعزیتی پوسٹ کی ہے اورتصاویر بھی جاری کی ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں بلاول نے لکھا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ ہم اس بات کا اعلان کر رہے ہیں کہ ہماری پیاری دادی جان زریں آراء زرداری زوجہ حاکم علی زرداری (مرحوم) انتقال کر گئی ہیں، آپ سب سے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے سورۃ فاتحہ پڑھنے کی درخواست ہے۔
اہم خبریں سے مزید