• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ، کے الیکٹرک کی 11 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 11 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست جمع کرائی ہے، ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا کی قوانین کے مطابق ماہانہ سماعت 4 جولائی کو ہوگی اس اضافے کا اطلاق ایک مہینے کے بل پر ہوگا مارچ 2022 سے مئی 2022 تک فرنس آئل کی قیمتوں میں 38 فیصد اضافہ ہوا دوسری جانب مارچ 2022 سے مئی 2022 میں آر ایل این جی کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا،سی پی پی اے -جی کی قیمتوں میں مئی میں 53 فیصد اضافہ ہوا، سی پی پی اے - جی کی قیمت مارچ 2022 میں 9 روپے 98 پیسے تھی جو مئی میں 13 روپے 897 پیسے دیکھنے میں آئی ، واضح رہے نیپرا کی جانب سے عوامی سماعت کرنے اور جانچ پڑتال کے بعد صارفین کے بلوں میں قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید