• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنیکل بورڈ، پرچے میں مہاجرین سے متعلق متنازع سوال بنانیوالے بلیک لسٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹیکنیکل بورڈ آف ایجوکیشن میں اسلامیات/مطالعہ اور اخلاقیات کے سوالیہ پرچے میں مہاجرین سے متعلق متنازع سوال درج کرنے پر متعلقہ اتھارٹی نے سوالیہ پرچہ بنانے والے پیپر سیٹر/موڈریٹرز کو بلیک لسٹ کردیا ہے، متنازع سوال کی وجہ سے شہر میں سخت احتجاج سامنے آیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی جانب سے 18 جون کو تین سالہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنیئر کا اسلامیات /اخلاقیات/مطالعہ پاکستان کا پرچہ لیا گیا تھا، جس میں مہاجرین سے متعلق متنازع سوال شامل کیا گیا، جس سے مہاجرین حلقوں میں تشویش پیدا ہوئی تھی اور احتجاج سامنے آیا تھا۔ٹیکنیکل بورڈ کے ناظم امتحانات گل محمد کھنڈ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن نمبر No.SBTE/Exam/thirdyear/cir/2022 -616 میں لکھا گیا ہے کہ جن اساتذہ نے یہ پرچہ بنایا تھا اُن کو بورڈ میں بلیک لسٹ کیا جارہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید