• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار کی والدہ انتقال کرگئیں، یاسین آباد قبرستان میں سپرد خاک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم پاکستان بحالی کمیٹی کے سر براہ سابق مئیر کراچی وسابق وفاقی وزیر سینئر سیاستداں ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ جمعرات کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی ،ان کی نماز جنازہ کے ایم سی پارک پی آئی بی کالونی میں ادا کی گئی، مرحومہ کو عزیز آباد یاسین آ باد قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا،نماز جنازہ مولانا جمیل راٹھور نے پڑھائی، مولانا آزاد جمیل نے دعا کرائی،نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال،انیس قائم خانی اور پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی ، مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن، کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان. صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ ،کے یو جے کے صدر اعجاز احمد، سابق رکن قومی اسمبلی انیس ایڈوکیٹ ،سابق رکن سندھ اسمبلی جمال احمد، ریحان ہاشمی، احمد چنائے،، سردار احمد ، حق پر ست ارکان سندھ اسمبلی ، کے علاوہ روف صدیقی ،صحافی تنظیموں کے رہنمائوں، سیاسی و سماجی شخصیات ایم کیو ایم کے کار کنوں نےشرکت کی ،دریں اثناء سید امین الحق، سید فیصل سبزواری ،سید حیدر عباس رضوی، شیخ صلاح الدین نے فاروق ستار سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، مرحومہ کے سوئم کے سلسلے میں ہفتے کو بعد نماز عصر پی آئی بی ہال پی آئی بی کالونی میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید