• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائیورسٹی دولت مشترکہ کی طاقت ہے، پرنس چارلس

لندن ( پی اے ) پرنس چارلس کا کہنا ہے کہ ڈائیورسٹی دولت مشترکہ کی طاقت ہے۔ پرنس آف ویلز روانڈا میں گلوبل سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے اور توقع ہے کہ وہ اس موقع پر وہ کامن ویلتھ کے رہنمائوں سے کہیں گے کہ ان کے اختلافات مثبت ہیں اور وہ انہیں جوڑنے والی اقدار کو بات کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس گلوبل سمٹ میں کامن ویلتھ حکومتوں کے سربراہان شرکت کریں گے ۔ بعد میں ان کا اجلاس کیغالی میں شروع ہو گا ۔ پرنس چارلس ملکہ کی نمائندگی کریں گے۔ پرنس آف ویلز چارلس ان رپورٹس کہ انہوں نے یوکے روانڈا اسائلم سیکرز پلان پر تنقید کی تھی کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے بھی ملاقات کریں گے ۔ پرنس چارلس کامن ویلتھ لیڈرز کے اجلاس سے افتتاحی خطاب کریں گے جہاں گلوبل لیڈرز تجارت اور صحت جیسے ایشوز پر بات چیت کیلئے جمع ہوئے ہیں۔ توقع کی جاتی ہے کہ پرنس چارلس یہ بات کہیں گے کہ 2.6بلین افراد کی ڈائیورسٹی جن کی جانب سے وہ بات کر رہے ہیں کامن ویلتھ کی طاقت ہیں اور اس طاقت کو ان اقدار پر بات کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے جو ہمیں جوڑتی ہیں ۔ اس کو پائیدار مستقبل کی جانب تیزی سے منتقلی کیلئے سرمایہ کاری اور نوجوانوں کیلئے مواقع پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ کانفرس چار سال سے منعقد نہیں ہوئی تھی ۔ سربراہی اجلاس سے قبل پرنس چارلس اور ڈچز آف کورنوال روانڈا کے صدر پال کاگامے اور فرسٹ لیڈی جینیٹ کاگامے ،کامن ویلتھ سیکرٹری جنرل بیرونس سکاٹ لینڈ اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور ان کی اہلیہ کیری سے ملاقات کریں گے۔ کامن ویلتھ سمٹ کے ایجندے کے تین موضوعات میں پائیداری ‘ ہیلتھ اینڈ کامن ویلتھ کی تاریخ اور اقدار شامل ہیں ۔ افتتاحی تقریب کے بعد زیادہ تر رکن ملکوں کے رہنما اور نمائندے بند دروازوں کے پیچھے دو روزہ مذاکرات کریں گے۔ واضح رہےکہ 54رکن ملکوں کی تنظیم دولت مشترکہ کی سربراہ ملکہ برطانیہ ہیں۔

یورپ سے سے مزید