• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگ مشین میں رقم چھپا کر منی لانڈرنگ کی کوشش، 3 لاکھ 22 ہزار پونڈ برآمد

لندن (پی اے) اسٹیفورڈ شائرپولیس نے ایک منشیات فروش کرسٹوفر مورے کی جانب سے واشنگ مشین میں رقم چھپاکر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بناکر تین لاکھ 22 ہزار پونڈ برآمد کرلئے۔پولیس کے مطابق اسٹاک ٹرینٹ میں ملزم کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس نے واشنگ مشین کے اندر چھپائی ہوئی رقم کے علاوہ MDMA نامی منشیات بھی برآمد کرلی،شہر کے سٹی کرائون کورٹ نے 50 سالہ ملزم مورے کو 2 سال قید کی سزا سنائی۔ اس نے اس سے قبل دوسروں کو سپلائی کرنے کیلئے بی کلاس ،اے کلاس اور سی کلاس منشیات رکھنےاور مجرمانہ طورپر حاصل پراپرٹی کا مالک ہونے کے بھی اعتراف کیا تھا ،پولیس کے مطابق ملزم بڑے پیمانے پر سپلائی کی چین چلارہاتھا،اس کے جرائم اس وقت سامنے آئے جب فروری 2020 میں پولیس نے اسے کھینچ کر باہر نکالا اور اس کی کار سے بھنگ اور 1,400 پونڈ نقد رقم برآمد ہوئی جس کے بعد اس کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے منشیات اور چھپائی ہوئی رقم برآمد ہوئی رقم ایک اسپیکر میں بھی چھپاکر رکھی گئی تھی،کچھ رقم ایک ٹین کے ڈبے سے بھی برآمد ہوئی،جس کی مالیت پولیس کے مطابق16,000 پونڈتھی ۔ملزم نے 2020 میں نارتھ اسٹیفورڈ شائر مجسٹریٹ کی عدالت میں بھی منشیات لے کر سفر کرنے کا اعتراف کیاتھا۔
یورپ سے سے مزید