• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان یٰسین ملک کو انصاف کیلئے عالمی فورمز سے رجوع کرے،سردار عتیق

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے سربراہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نےحکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ کشمیری حریت پسند یاسین ملک کو انصاف کی فراہمی کیلئے عالمی فورمز کا دروازہ کھٹکھٹائے، اس حوالے سے عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کیا جائے، دنیا بھر میں وفود بھیجے جائیں تاکہ عمر قید کے ایشو پر مؤثر آواز اٹھائی جا سکے۔ امید ہے آزاد کشمیر الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گا۔ جمعہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صدر مسلم کانفرنس شفیق احمد جرال و دیگر پارٹی راہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پہلے بھی اپوزیشن نے عدم اعتماد کی تیاری کی تھی لیکن اپنے امیدوار کا نام نہیں دیا اگر تحریک عدم اعتماد آئی تو فیصلہ مسلم کانفرنس کی کور کمیٹی کریگی۔
اسلام آباد سے مزید