• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ٹریننگ کورس موخر27جون سے شروع ہو گا

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس کے ٹرینی سب انسپکٹرز اور ٹرینی اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے لیے شروع کیا جانے والا ایلیٹ کورس موخر کر دیا گیا ، اب کورس 27 جون سے شروع ہو گا، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب کی جانب سے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ٹرینی سب انسپکٹرز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی بروقت حاضری کی وجہ سے ٹریننگ کورس مؤخر کرنا پڑ رہا ہے، اب کورس 27 جون سے ایلیٹ ٹریننگ سکول میں شروع ہو گا، تاخیر سے آنے والے تھانیداروں کو کورس میں ہرگز شامل نہیں کیا جائے گا، شرکا 27 جون دن تین بجے تک اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
ملتان سے مزید