ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر جلال پور نے شراب فروش عامر سہیل کو گرفتار کر کے200لیٹر دیسی شراب، 100لیٹر لہن اور چالوبھٹی کا سامان برآمد کر لیا جب کہ اسی تھانے کی پولیس نے ناجائز اسلحہ بردار ملزم محمد آصف کو گرفتار کر کے 1عدد پسٹل 30بورمع گولیاں برآمد کرلی، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 11افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے،بدھلہ سنت پولیس نے بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ، مخدوم رشید پولیس نے غیر قانونی پٹرول یونٹ قائم کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ کینٹ پولیس نے شہری کو لاکھوں کا بوگس چیک دینے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، بدھلہ سنت پولیس نےآہنی باڑ چوری کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ پولیس تھانہ بستی ملوک نے1ملزم گرفتارکر کےایک پسٹل30بور مع گولیاں برآمد کرلی۔