ملتان(سٹاف رپورٹر) شہریوں نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا،شہریوں فخرالدین،میاں فتح دین،یاسین خان، سلیم پاشا،راجا نسیم،شفیق الرحمان،اے ڈی ملک و دیگر نے گفتگو میں کہاکہ آئے دن پیٹرول کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں جس کا اثر ہر چیز پر ہوتا ہے اور اشیائے ضروریہ بھی مہنگی ہو جاتی ہیں۔شہریوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے۔