ملتان ( سٹاف رپورٹر) بدھلہ سنت کے علاقے 8سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم علاقہ مکینوں کے ہتھے چڑھ گیا دھلائی کے بعد حوالہ پولیس کردیا ۔ بستی جلیل سے مہناز بی بی نے اطلاع دی کہ میری بیٹی دعا گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ملزم صفدر بہلا پھسلاکر اپنے ساتھ لے گیا اور مبینہ زیادتی کی کوشش شروع کی تو بچی کے شور شرابہ پر علاقہ مکین جمع ہوگئے جن کو آتا دیکھ کر ملزم فرار ہونے لگا تو مکینوں نے دبوچ لیا ۔اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور عوام کے ہاتھوں پکڑے جانے والے ملزم جس کی مکینوں نے خوب دھلائی کی ہوئی تھی کو اپنی تحویل میں لیکر تھانہ حوالات میں پابند سلاسل کردیا اور قانونی کارروائی شروع کردی ۔