ملتان ( سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ بستی ملوک چوکی لاڑ کی کارروائی1شراب فروش گرفتار‘ 250 لیٹر دیسی شراب،لہن وسامان چالوبھٹی برآمد۔ مقدمہ درج پولیس نے غیر قانونی شراب کی فروخت کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بستی ملوک چوکی لاڑ نے شراب فروش ملزم اعجاز کوگرفتار کرکے 250لیٹر دیسی شراب،لہن اور سامان چالوبھٹی برآمد کر لیا۔ انچارج تھانہ بستی ملوک چوکی لاڑ سب انسپکٹر محبوب احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس کارروائی کو کامیابی سے انجام دیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔