• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا کر نے کے ملزم کی ضمانت خارج کرنے کا حکم

ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تاوان کے لئے اغواء کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد اقبال نے ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے خلاف پولیس تھانہ قطب پور نے شہری کو تاوان کیلئے اغواء کر نے کا رواں سال مقدمہ نمبر 599/26درج کیا جبکہ مقدمہ بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس لیے عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دے۔
ملتان سے مزید