• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرینڈز آف ملتان گروپ کے وفد کی معروف صنعت کار میاں جاوید سے ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر) فرینڈز آف ملتان گروپ کے چیئرمین شیخ فضل الٰہی، مجید اللہ خان شادی خیل اور شیخ فیصل سعید پر مشتمل وفد نے معروف صنعت کار میاں جاوید چیئرمین احمد حسن ٹیکسٹائل اور ڈاکٹر حارث ڈائریکٹر احمد حسن ٹیکسٹائل سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ایوان تجارت و صنعت ملتان کے آئندہ انتخابات، تاجر و صنعت کار برادری کو درپیش مسائل، چیمبر کے مؤثر کردار اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، میاں جاوید نے فرینڈز آف ملتان گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں گروپ کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
ملتان سے مزید