ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم نے حسین آگاہی اپ گریڈیشن منصوبے کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس بھی ان کے ہمراہ تھے، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے برانڈ روڈ پر جاری اپ گریڈیشن اور بیوٹیفکیشن منصوبے کا بھی معائنہ کیا جہاں انہوں نے تعمیراتی سرگرمیوں، کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ حسین آگاہی اور برانڈ روڈ اپ گریڈیشن منصوبوں پر عوام کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔