• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزمان کی دو عورتوں سے زیادتی، مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں دو ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ مخدوم رشید پولیس کو رفیق نے بتایا کہ ملزم عامر نے میری بیٹی رابعہ جو گھر آرہی تھی راستے میں روک کر زبردستی پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا جبکہ گلگشت پولیس کو رخسانہ نے کہا کہ ملزم مظہر نے مجھے میٹرو سٹیشن میں نوکری کا جھانسہ دیکر اپنے ساتھ موٹرسائیکل پر بٹھاکر اپنے چوبارہ پر لے گیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید