• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیجنگ ڈائریکٹر واسا کا شہر کے مختلف علاقوں میں جاری میگا سیوریج منصوبوں کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں جاری میگا سیوریج منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے منصوبوں پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں، معیار تعمیر، حفاظتی انتظامات اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران و انجینئرز کو ضروری ہدایات جاری کیں، متعلقہ افسران نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ طارق روڈ سے پرانا بہاول پور روڈ تک 24 انچ قطر کی 1800 فٹ طویل سیوریج لائن بچھانے کا کام جاری ہے، جس میں اب تک تقریباً 350 فٹ لائن بچھائی جا چکی ہے جبکہ باقی ماندہ کام تیزی سے جاری ہے، اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے ہدایت کی کہ طارق روڈ کے منصوبے کو ہر صورت 15 روز کے اندر مکمل کیا جائے۔
ملتان سے مزید