ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے چوری ڈکیتی کی 13وارداتوں کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ جلیل آباد کے علاقے ناصر کی نقدی 71ہزار موبائل نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگیا مظفر آباد کے علاقے دوست محمد کے گھر سے پانی والی موٹر چوری تھانہ قطب پور کے علاقے اسلم سے ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 1لاکھ 20ہزار موبائل چھین کر فرار ہوگئے سٹی شجاع آباد کے علاقے کریم بخش کے گھر سے نقدی اڑھائی لاکھ سمیت طلائی زیورات وغیرہ نامعلوم چور لے اڑے صدر شجاع آباد کے علاقے غلام یاسین کا میٹر بجلی صدر جلالپور کے علاقے سلیم کا پنکھا اکمل کی سولر موٹر وغیرہ نیوملتان کے علاقے غفار کی نقدی انگوٹھی چوری ہوگئے تھانہ دولت دولت گیٹ کے علاقے عرفان بشیر کی نقدی 64ہزار موبائل نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ قادر پورراں کے علاقے فراز سے ڈاکووں نے 91ہزار لوٹ لیا گلگشت کے علاقے اسلم کا موبائل بی زیڈ کے علاقے صالح کی ایل سی ڈی اور امیر تیمور کا میٹر گیس چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔