• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور بائی پاس چوک کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بحال کرنیکا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل انتظامیہ اور ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان چوکوں کی بحالی اور خوبصورتی بارے سر گرم۔بہاولپور بائی پاس چوک کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بحال کرنے کا فیصلہ.چودہ نمبر چونگی ختم نبوت چوک کی بھی بحالی کا کام جاری۔کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کا تعمیراتی کاموں کا جائزہ۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن اور نجی کمپنی کے نمائندگان نے کمشنر ملتان کو بریفننگ دی۔نجی کمپنی کے نمائندگان بھی موجود تھے۔اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے کہا کہ شہر کے چوکوں کو بحال کر کے خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔ تعمیراتی منصوبوں کو معیاری اور شفاف انداز سے مکمل کیا جائے۔ مونومنٹس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ لینڈ سکیپ ورک اور شجرکاری کو بھی ترجیح دی جائے. انھوں نے مزید کہا کہ تعمیراتی امور کو جلد اور مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔اس موقع پر ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا کہ سی ایم پنجاب کے گرین وژن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہر کو گرین اور خوبصورت بنا رہے ہیں۔ منصوبوں کو جلد اور معیاری انداز سے مکمل کیا جائے گا۔ شہر میں شجرکاری اور بیوٹیفیکیشن ورک جاری ہے۔
ملتان سے مزید