• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین افغان زلزلہ متاثرین کیلئے 7.5 ملین ڈالر کی امداد بھیجے گا

چینی امداد میں خیمے، بستر اور دیگر ساز و سامان شامل ہے۔
چینی امداد میں خیمے، بستر اور دیگر ساز و سامان شامل ہے۔

چین افغانستان میں زلزلہ متاثرین کیلئے 7.5 ملین ڈالر مالیت کی انسانی امداد بھیجے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے خیمے، بستر اور دیگر ساز و سامان پر مشتمل 7.5 ملین ڈالر مالیت کی امداد بھیجی جائے گی۔

یاد رہے کہ افغانستان میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات 6.1 شدت کے زلزلے سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 2 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید