ابوظبی (جنگ نیوز )دبئی کے پراپرٹیز سی ای او کو بھارت میں حراست میں لے لیا گیا ، اس کارروائی پر ایمار گروپ نے کہا ہے کہ وہ امت جین کے بھارت میں حراست میں لیے جانے سے آگاہ ہیں،تفصیلات کے مطابق بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق امت جین کو جمعے کو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد پر حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔دبئی کی ایمار پراپرٹیز کے ترجمان نے ہفتے کو کہا ہے کہ کمپنی اس میڈیا رپورٹ سے آگاہ ہے کہ گروپ کے چیف ایگزیکٹیو امِت جین کو بھارت میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ترجمان نے مزید کہاکہ ’بھارت میں کمپنی کے کام سے متعلق ایک معاملے میں ایمار کو گروپ کے سی ای او امت جین کے حوالے سے رپورٹس کا علم ہے۔ یہ مسئلہ اب حل ہو چکا ہے اور ہم اس وقت کوئی مزید تبصرہ نہیں سکتے۔دوسری جانب امت جین کو جمعے کو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد پر حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اس حراست کی وجہ واضح نہیں ہے۔دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ تعمیر کرنے والی ایمار دبئی کی سب سے بڑی ڈویلپر کمپنی ہے۔دبئی حکومت کمپنی کی آزاد دولت اور فنڈ میں قلیل حصے کی مالک ہے۔ دبئی حکومت کے میڈیا آفس اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے رپورٹ سے متعلق سوالات کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔