• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچی کوبچانے کے لئے نوجوان نہرمیں کود پڑ ا ، ڈوب کرجا ں بحق

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاورکے علاقے گھڑی بلوچ بڈھنی پل کے قریب نہر میں ڈوبنے والی بچی کو بچانے کیلئے لڑکا نہر میں کود پڑا جو خود بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ،غوطہ خور ٹیموں نے بچی اور لڑکے کی نعشیں نکال لیں، اسی طرح ایک حادثے میں ابابیل سکوارڈ کے جوان زخمی ہوگئے، واقعات کے مطابق گزشتہ روز گھڑی بلوچ بڈھنی پل کے قریب نہر میں ایک بچی اچانک ڈوب گئی تھی جسے بچانے کیلئے ایک لڑکے نے چلانگ دی تاہم بچی کے ساتھ ساتھ مذکورہ لڑکا خود بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کے غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں کی تلاش شروع کی اورتقریبا 1 گھنٹہ اور30 منٹ کے آپریشن کے بعد دونوں کو نکال لیاگیاجنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹروں نے دونوں کے جاںبحق ہونے کی تصدیق کی۔بچی اور لڑکے کی شناخت نہ ہوسکی، ادھر تہکال میں ابابیل سکواڈ کے جوان معمول کی گشت پر تھے جو ٹریفک حادثے کا شکار ہوکردونوں زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پشاور سے مزید