• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل خیبر پختونخوا جونیئر و سینئر فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپئن شپ اختتام پذیر

پشاور(خصوصی نامہ نگار)خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے تعاون سے منعقدہ آل خیبر پختونخوا جونیئر و سینئر فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپئن شپ منعقد ہوئی جس میں صوبے بھر سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین، جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں نےحصہ لیا۔اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی بین الاقوامی کراٹے ریفری، صدر خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن اور چیف انسٹرکٹر شیہان صاحبزادہ الہادی تھےجنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقیم کئے۔ ابو طلحہ، یحییٰ ہادی، محمد سنان، عبداللہ، سید احسان اللہ، محمد یوسف، فواد علی، محمد زید اور عبدالرقیب ، جویریہ ہادی، یشفا ناصر، ایشال اور حورین نے انعامات جیتے۔
پشاور سے مزید