• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ میں غیر قانونی اور غیر محفوظ کشتیوں کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد

پشاور۔(اے پی پی):ضلع نوشہرہ کی حدود میں غیر قانونی، غیر رجسٹرڈ اور حفاظتی اقدامات کے بغیر چلائی جانے والی کشتیوں کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ قبائلی امور خیبر پختونخوا کی ہدایات کی تعمیل میں ضلع نوشہرہ کی حدود میں تمام غیر قانونی، غیر رجسٹرڈ اور وہ رجسٹرڈ کشتیاں جو مقررہ حفاظتی اقدامات کے بغیر چلائی جا رہی ہیں، کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد کی جاتی ہے۔ جن مقامات پر پابندی نافذ العمل ہوگی ان میں کشتی پل، نوشہرہ کینٹ، مین جی ٹی روڈ، نزد ریور ویو ہوٹل، کنڈ پارک / دریائے کابل و سندھ کا سنگم، مین جی ٹی روڈ، ملک واٹر پارک، جہانگیرہ، گل پارک، خیرآباد، گھڑی مومن، تحصیل پبی، کیمپ کورونہ، تحصیل پبی، دریائے کابل، پیرسباق پل، کلپانی نالہ نوشہرہ، جلوزئی سمال ڈیم، جڑوبہ سمال ڈیم اور جبہ خٹک سمال ڈیم شامل ہیں۔
پشاور سے مزید