• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنی میں باپ نے آئس نشے کے عادی بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور کے علاقے متنی میں باپ نے آئس نشے کے عادی بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ حسن گڑھی کے علاقے سے دوشادی شدہ خواتین گھروں سے نکل کر غائب ہوگئیں، پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ تھانہ متنی پولیس کو نورزیبا زوجہ امداد ولی ساکن ترکمان خیل متنی نے بتایاکہ اس کا 35سالہ بیٹا سجاد خان ولد امداد ولی آئس نشے کا عادی تھا اور ہر وقت گھر میں لڑائی جھگڑے کرتا تھا، گزشتہ روز امدادولی کے حجرے میں بیٹے کی والد کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی کیونکہ وہ اسے نشہ کرنے سے منع کررہا تھا تاہم اس دوران شوہر نے فائرنگ کرکے بیٹے کو قتل کردیااور فرار ہوگیا ،واقعہ کے بعد ورثاءنعش اٹھا کر تھانے لے آئے ،پولیس نے نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے ۔ادھر تھانہ فقیرآباد کو رپورٹ درج کراتے ہوئے آصف مسیح ساکن حسن گڑھی نے ہم زلف دانیال مسیح کے ہمراہ آکر بتایاکہ اس نے مسمات (ت) کیساتھ نکاح کیا اور دانیال مسیح نے مسمات (ک) کیساتھ نکاح کیا تاہم ان کی بیویاں یکم جولائی کو گھر سے نکلیں اور دوبارہ واپس نہیں لوٹیں۔ پولیس نے رپورٹ پر انکوائری شروع کردی تھی اور انکوائری مکمل ہونے پر معلوم ہواہے کہ دونوں خواتین کا کسی کےساتھ مبینہ تعلق تھا اور دونوں کو نامعلوم شخص لیجاکر غائب ہوگیا ہے ۔ پولیس نے دفعہ 496Aکے تحت مقدمہ درج کرکے خواتین کی تلاش شروع کردی ہے ۔پولیس نے خواتین کے سی ڈی آر اور موبائل ڈیٹا پر کام شروع کردیا ہے ۔
پشاور سے مزید