• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی پلانٹ مالکان کیخلاف کارروائیاں، شمالی زون میں مکمل ہڑتال، سپلائی معطل

پشاور ( لیڈ ی رپورٹر )خیبرپختونخوا ایل پی جی پلانٹ ایسوسی ایشن پاکستان نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایل پی جی پلانٹ مالکان کے خلاف کارروائیوں پر صوبہ بھرمیں احتجاج اور شمالی زون خیبرپختونخوا میں مکمل ہڑتال کی۔ ہڑتال کے دوران پشاورسمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ایل پی جی پلانٹس سے سپلائی مکمل طورپر معطل رہی اسدوران ایل پی جی پلانٹس مالکان نے ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی باقاعدہ تقرری بھی عمل میں لائی گئی اس حوالے سے ایل پی جی پلانٹس ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس رضا خان چغرمٹی کی سربراہی میں ہوا جس میں صوبہ بھرکے تمام ایل پی جی پلانٹس مالکان بھی شریک ہوئے اجلاس کے دوران متفقہ طورپرایل پی جی پلانٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک وقار خان کاانتخاب کیاگیا اس موقع پر ایک کمیٹی بنائی گئی جن کے ممبران میں غضنفر،اسلم،اشفاق،شاہ زمان، مدثر، عثمان، ملک فواد، سردارحمزہ، ذیشان، ملک اسماعیل، فضل واحد، حاجی کلیم، عبداللہ،حاجی زرین، عدنان ، ملک ثاقب شامل ہیں اس موقع پر چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے اجلاس کوبتایاکہ اوگرا فوری طورپر پرائس لسٹ پر نظرثانی کرے 2016 اور 2026کے اخراجات میں زمین آسمان کا فرق ہے لہذا ان اخراجات کے مطابق قیمتوں کاازسرنو تعین کیاجائے اوگرا فوری طورپر لوکل گورنمنٹ کو آگاہ کرے کہ ایل پی جی پلانٹس پر بلا جواز چھاپے اور پلانٹوں کو سیل کرنا بند کر ے۔
پشاور سے مزید