پشاور ( لیڈی رپورٹر )ٹی ایم اے تخت نصرتی کرک میں ٹھیکوں کی اڑ میں لوٹ مار کا بازار بند کیا جائے۔ من پسند افراد کو 10اباؤ پر ترقیاتی ٹھیکے دیے جا رہے ہیں اور میرٹ پر پورا اترنے والے ٹھیکے داروں کو کھڈے لائن لگایا جا رہا ہے۔ جسے مبینہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کے مقامی فوکل پرسن اور کنسٹرکشن کمپنی کے ایم ڈی فیصل جان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار کرک تخت نصرتی سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ کنٹریکٹر انجینیئر ملک اشفاق خان نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جون 2026میں 22کروڑ روپوں کی ای پیڈ کے ذریعے ٹینڈرنگ ہوئی جبکہ مئی 2026میں 55کروڑ روپے کی دوسری ای پیڈ کے ذریعے ٹینڈرنگ ہوئی جس میں 23اور 20بلوں کے ٹھیکیداروں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا کیا۔