• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، کار سے 2 کلو آئس، 4 کلو ہیروئن برآمد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور وزیر ایکسائز سید فخر جہان کی ہدایات پر عملدرآمد کے تسلسل میں محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول نے منشیات کے خلاف جاری آپریشن میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لیکر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق بیورو آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن مردان سکواڈ نے خفیہ اطلاع پر مردان چارسدہ روڈ پر کامیاب کارروائی عمل میں لائی جس میں گاڑی نمبر ACC-887اسلام آباد کی تلاشی لینے پر 2کلوگرام آئس اور 4کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔منشیات کو قبضے میں لے کر واقعے کا مقدمہ تھانہ ایکسائز مردان میں درج کر لیا گیا ہے۔محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن ونارکوٹکس کنٹرول نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ صوبے کو منشیات سے پاک بنانے کے لئے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور منشیات کے ناسور میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پشاور سے مزید