پشاور(جنگ نیوز) ایم او ایل پاکستان نے خیبر پختونخوا کےٹل بلاک کے آپریشنل علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے اپنے مینجمنٹ ٹرینی پروگرام کے پانچویں بیچ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو کہ مقامی نوجوانوں کی ترقی میں مسلسل پانچ سالہ سرمایہ کاری کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔اس سلسلے میں کوہاٹ میں اسیسمنٹ ٹیسٹ منعقد کیے گئے، جس کے بعد منتخب امیدوار ایک سالہ پروگرام میں شامل ہوں گے۔ یہ پروگرام ایم او ایل پاکستان کے مختلف کاروباری شعبوں میں عملی کام کا تجربہ، انفرادی پیشہ ورانہ رہنمائی، اور باقاعدہ تربیتی ماحول فراہم کرتا ہے۔ ماضی کے گریجویٹس پاکستان کے توانائی اور کارپوریٹ سیکٹرز میں بہترین ملازمتیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہ پروگرام خیبر پختونخوا میں ایم او ایل پاکستان کی کمیونٹی انویسٹمنٹ سٹریٹیجی کا ایک اہم حصہ ہے۔